’اگرضرورت پڑی توہم بجرنگ دل پرپابندی لگانے پرکرسکتےہیں غور‘ چھتیس گڑھ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل
11:42AM Thu 4 May, 2023
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل (Bhupesh Baghel) نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ بجرنگ دل (Bajrang Dal) کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر وہ ریاست میں بجرنگ دل پر پابندی لگانے پر غور کر سکتے ہیں۔ ان کے تبصرے کرناٹک کانگریس کے اس ہفتے کے شروع میں اپنے منشور میں اعلان کرنے کے پس منظر میں سامنے آئے ہیں کہ اگر پارٹی اس مہینے کے اسمبلی انتخابات میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ بجرنگ دل جیسی تنظیموں پر پابندی لگا دیں گے۔ تاہم بگھیل نے کہا کہ کرناٹک میں لیے گئے فیصلے چھتیس گڑھ میں لاگو نہیں ہو سکتے کیونکہ دونوں ریاستوں میں حالات مختلف ہیں۔ سی ایم بگھیل نے کہا کہ بجرنگیوں نے یہاں (چھتیس گڑھ میں) کچھ گڑبڑ کی، لیکن ہم نے ان کو درست کیاہے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ کرناٹک کانگریس کے فیصلے چھتیس گڑھ میں بھی لاگو ہوں۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم اس کے بارے میں سوچیں گے، ہمارے لیڈروں اور پارٹی عہدیداروں نے کرناٹک کے مسائل کی بنیاد پر فیصلے کیے ہیں۔ ریاست میں بجرنگ دل کے کارکنان ان کے بیانات کو لے کر بگھیل کی قیادت والی کانگریس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہیں۔ سی ایم کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے سینئر بی جے پی لیڈر برج موہن اگروال نے کہا کہ پہلے انہوں نے رام جنم بھومی کے لیے ثبوت مانگا، پھر رام سیتو کے لیے اور اب وہ بجرنگ دل سے سوال کر رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے لوگ اسے برداشت نہیں کریں گے اور آئندہ انتخابات میں کانگریس کے خلاف ووٹ دیں گے۔