بھٹکل ویلفئیر اسپتال میں ڈائلائسس سینٹر کا ہوا افتتاح: چار مشینوں کے ساتھ شروع کی گئی ہے سرویس
04:10PM Thu 1 Jul, 2021
بھٹکل: یکم جولائ 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) ، ویلفئیر سوسائٹی اور تھنال نامی این جی او کی طرف سے مشترکہ طور پر بھٹکل ویلفئیر اسپتال میں ڈائلائسس سینٹر کا قیام عمل میں آیا ہے جس کا افتتاح آج بعد نماز عصر قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کے ہاتھوں ہوا۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں شہر کے علماء کرام اوران اداروں کے ذمہ داران نے اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے اسے خدمت خلق قرار دیا اور اس کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔
تھنال گروپ کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر ادریس نے اس موقع پر تھنال کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈائلائسس مشینوں کی فراہمی میں اس گروپ کی خدمات پر روشنی ڈالی تو وہیں جناب عبدالمجید جوکاکو صاحب انڈین نوائط فورم کی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا اور جناب قادر میراں پٹیل صاحب نے ویلفئیر اسپتال کی خدمات کو گنایا۔
اس کے علاوہ چیف قاضی جماعت المسلمین جناب مولانا عبدالرب خطیبی ندوی، چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، اما م و خطیب جامع مسجد مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی ، جناب ارشد محتشم نے بھی اپنے خیالات ظاہر کیے۔ جناب آفتاب کولا صاحب نے پروگرام کی نظامت کی۔
ڈائس پر مذکورہ حضرات کے علاوہ آئی این ایف کے سکریٹری عادل ناگرمٹ، مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب ایس ایم سید پرویز، جناب غفران لنکا وغیرہ موجود تھے۔
خیال رہے کہ آج سے شروع ہونے والے اس ڈائلائسس سینٹر میں چار مشینیں رکھی گئ ہیں جہاں ضرورت پڑنے پر ان کی تعداد بڑھائے جانے کے امکانات ہیں۔اس کے لیے مریض بھٹکل ویلفئیر اسپتال پہنچ کر اپنا نام رجسٹر کرا سکتے ہیں اور رعایتی قیمت کے ساتھ ڈائلائسس کرسکتے ہیں۔