بھٹکل میں کم ہوا طوفان ٹاؤکٹے کا اثر۔ مطلع اب بھی ابر آلود: طوفان کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے پہنچے رکن اسمبلی سنیل نائک۔ وزیر آر اشوک اور شیورام ہیبار بھی پہنچ رہے ہیں بھٹکل
11:15AM Mon 17 May, 2021
بھٹکل: 17 مئی، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) خطرناک گردابی طوفان ٹاؤکٹے بحیرہ عرب کے متصل مقامات میں دو دن تک تباہی مچانے کے بعد اب تقریباَ 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گجرات اور مہاراشٹر کی جانب چلا گیا ہے جس کے سبب مہاراشٹرا میں آج موسلا دھار بارش کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
بھٹکل میں آج حلانکہ صبح سے ہی مطلع ابر آلودہے لیکن تیز بارش اور ہواؤں کا سلسلہ بالکل رکا ہواہے اور وقفہ وقفہ سے دھوپ بھی نکل رہی ہے جس سے معمولات زندگی بحال ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
دو دن تک ساحلی کرناٹک میں تباہی مچانے والے اس طوفان کے چلے جانے کے بعد بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک آج بھٹکل اور ہوناور کے مختلف مقامات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور سرکار کی طرف سے مدد کی یقین دہانی کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ حالات کا جائزہ لینے آج روینیو وزیر اور ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے نائب چیر مین آر اشوک 07:30 بجے بھٹکل پہنچ رہے ہیں، وہ طوفان کے بعد کے حالات کا جائزہ لینے اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں ، وہ کل صبح 11 بجے یہاں سے نکلیں گے ۔ اسی طرح کل صبح 10 بجے ضلع کے انچارج وزیر شیورام ہیبار بھی بھٹکل پہنچ رہے ہیں۔