انجمن ڈگری کالج کے سابق پرنسپال پروفیسر این بی سونور کا ہوا انتقال

04:45PM Tue 1 Feb, 2022

بھٹکل: یکم فروری،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے سابق پرنسپال پروفیسر نوراحمد سونورپیر کی  شام مینگلور اسپتال میں اپنی عمر کی 75 بہاریں گزار کر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ پیر کو بعدمغرب ان کے آبائی شہر ہاویری ضلع کے ہانگل میں  ان کی تدفین عمل میں آئی۔ قریبی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرحوم پروفیسر این بی سونورکا 1969 میں انجمن ڈگری کالج میں بحیثیت کیمسٹری لکچرر تقرر ہواتھا۔ ستمبر 2000سے دسمبر 2002تک وہ کالج کے پرنسپال رہے اور قریب 34سال تک تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوگئے۔ ان کے انتقال پر انجمن کے عہدیداران اور عملے نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین