پہلی سے پانچویں تک کے طلبہ کے لیے دوبارہ اسکولوں کا آغاز کویڈ کی صورتحال پر منحصر: وزیر تعلیم
02:31PM Tue 14 Sep, 2021

بنگلورو: 14 ستمبر،2021: (بھٹکلیس نیوز بیورو) پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک کے لیے اسکول میں باقاعدہ کلاسس کا آغاز ریاست میں کووڈ وبائی صورتحال پر منحصر ہوگا۔ اس بات کا اعلان ریاستی وزیر برائے پرائمری و ثانوی تعلیمات مسٹر بی سی ناگیش نے آج کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک ریاست میں کوویڈ-19 کی تیسری لہر کے اثرات نہیں ہیں۔ تاہم 'کوویڈ ٹاسک فورس' اس مسئلے کا سنجیدگی سے مطالعہ کر رہی ہے اور ریاستی حکومت بھی اس تعلق سے جلد بازی میں کوئی بھی غیر محتاط رویہ اپنانا نہیں چاہتی ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ فی الحال ریاست میں چھٹی سے آٹھویں تک کے طلبہ کے لیے کلاسس چل رہے ہیں جہاں انتظامیہ کویڈ رہنما خطوط کی پابندیوں کا جائزہ لے رہی ہے اور تمام اسکولوں کو اس کی پابندی کرنے کی تاکید کر رہی ہے۔
ریاست اور مرکزی پبلک انسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ اور ریاستی محکمہ تعلیم کے مشترکہ سرپرستی میں ودھان سودھا میں 55 ویں بین الاقوامی خواندگی ہفتہ 2021 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ریاست میں خواندگی کی شرح صد فیصد ہو اور یہاں بسنے والے تمام طبقات کے بچے تعلیم حاصل کرسکیں۔
اس موقع پر دیگر افسران اور وزراء بھی شریک رہے۔