اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر زبردست دھماکہ، گاڑیوں کے شیشے پھوٹے
01:43PM Fri 29 Jan, 2021
نئی دہلی: دہلی میں اسرائیلی سفارتخانہ (Israeli Embassy) کے نزدیک عبدالکلام مارگ پر جمعہ کی شام ایک معمولی نوعیت کا دھماکہ (Blast) ہوا۔ فائربرگیڈ محکمہ نے بتایاکہ آج اسے پانچ بجکر گیارہ منٹ پر دھماکہ کے بارے میں اطلاع ملی ۔موقع پر فائربرگیڈ کی تین گاڑیوں کو بھیجا گیا ہے۔ دھماکہ میں کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ اس واقعہ میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اور بم کو ناکارہ بنانے والادستہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔
فائر بریگیڈ محکمہ کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں۔ دھماکہ سفارتخانہ کے پاس ہی 6 نمبر بنگلے میں ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کو لے کر دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ اس کے بارے میں تفصیلی اطلاع کا انتظار کیا جارہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ گزشتہ سال دسمبر کے ماہ میں خفیہ ایجنسیوں نے ہندوستان میں رہنے والے اسرائیلی شہریوں اور چبد ہاوس (Chabad House) اور ان کے فیسٹیول پر حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔