بھٹکل حنیف آباد کراس قومی شاہراہ پر کار کی سائیکل سے ٹکر: سائکل سوار جاں بحق

03:47PM Sat 3 Apr, 2021

بھٹکل : 3 اپریل، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل قومی شاہراہ حنیف آباد کراس کے قریب آج دوپہر کو انڈکا کار اور سائیکل کے درمیان ہوئے تصادم کے نتیجے میں سائیکل سوار ہلاک ہوگیا ہے ۔ مہلوک سائیکل سوار کی شناخت سِداپور تعلقہ ہیرور کے مکین علی صاحب(67)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔