پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا زور دار ہنگامہ، وقفہ سوال مکمل نہ ہوسکا
04:01PM Tue 3 Aug, 2021
نئی دہلی: پیگاسز جاسوسی معاملے، زرعی قوانین سمیت دیگر معاملوں پر لوک سبھا میں منگل کو اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کا ہنگامہ جاری رہا، جس کے سبب وقفہ سوال مکمل نہ ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 20 منٹ کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی، کانگریس، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے اور شرومنی اکالی دل سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ہاتھوں میں تختیاں لے کر اسپیکر کی نشست کے پاس پہنچ گئے اور حکومت مخالف نعرے لگانے لگے۔