بھٹکل میں آج پورا دن موسلادھار بارش۔ مطلع اب بھی ابر آلود: سات اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
03:12PM Sun 9 Aug, 2020
بھٹکل: 9 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک میں یوں تو پچھلے ایک ہفتے سے مسلسل بارش گر رہی ہے لیکن آج اتوار کے روز یہاں صبح سے شام تک بارش گرنے سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے ہیں۔
تیز ہواؤں کے ساتھ ادھر ساحلی کرناٹک اور ملناڈ خطے میں ہورہی بارش سے جہاں ایک طرف درختوں اور مٹی کے تودوں کے گرنے کی خبریں مل رہی ہیں وہیں مسلسل بارش کی وجہ سے ندیوں میں طغیانی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور یہاں کی مشہور ندیاں کاویری، تنگا بھدرا اور کرشنا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
موسلادھار بارش کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے ریاست کے سات اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے جس میں دکشن کینرا اور شمالی کینرا بھی شامل ہیں۔
موسلادھار بارش کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے ریاست کے سات اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے جس میں دکشن کینرا اور شمالی کینرا بھی شامل ہیں۔