لداخ میں کشیدگی کے درمیان ایس جے شنکر نے کہا- چین سے تعلقات کو تنازعہ سے الگ نہیں کیا جاسکتا

04:53PM Mon 7 Sep, 2020

نئی دہلی وزیر خارجہ ایس جے شنکر (S. Jaishankar) نے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین کے بہتر تعلقات سرحدوں پر بدامنی سے سیدھے طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتے کو سرحدی تنازعہ سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یہ حکومت کی طرف سے دوہرایا جاتا رہا ہے کہ سرحدی تنازعہ کا اثر ہندوستان - چین کے تعلقات کو غیر معمولی کرسکتا ہے۔ سرحد پر امن چین کے ساتھ بہتر تعلقات کی اولین ترجیح وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے چین کے ساتھ تعلقات بے حد اہم ہونے کے ساتھ پیچیدہ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات میں مسائل دہائیوں میں کھڑی ہوئی ہے اور یہ ایک رات کے اندر نہیں حل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحد پر امن وامان چن کے ساتھ بہتر تعلقات کی اولین ترجیح ہے۔ خارجہ سکریٹری بھی کہہ چکے- سرحد پر امن کے بغیر معمول پر نہیں آسکتے تجارت
اس سے قبل خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے بھی کہا تھا کہ جب تک سرحد پر امن وامان برقرار نہیں ہوجاتا تب تک ہندوستان اور چین کے درمیان تجارت معمول پر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں بدامنی اور تجارت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی 1962 کے بعد سب سے برے دور میں خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے کہا تھا کہ ہندوستان - چین تنازعہ کی حالت اس بار تاریخی اور غیر معمولی ہے۔ 1962 کی جنگ کے بعد پہلی بار اتنے سنگین حالات پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے جوانوں کی زندگی پہلی بار کھوئی۔ یہ گزشتہ 40 سالوں میں نہیں ہوا تھا۔ ہرش وردھن شرنگلا انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرس کی ایک ویبنار میں اپنی بات رکھ رہے تھے۔