مرڈیشور کے جواں سال عالم دین مولانا عدنان خان سڑک حادثہ میں جاں بحق
04:15PM Wed 27 Jan, 2021
بھٹکل: 27 جنوری،2021 (ذرائع) مولانا محمد مبین خان صاحب کے جواں سال فرزند مولانامحمد عدنان خان ندوی گذشتہ شب میسور کے قریب ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم نے اپنی زندگی کی تقریباً 24؍ بہاریں دیکھیں۔ نوجوان عالم دین کی حادثاتی موت سے علمی حلقوں، متعلقین اور علاقہ میں غم کی لہر دوڑگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم کل اپنے مدرسے میں منعقد یوم جمہوریہ کی تقریب کی نظامت کے بعد دوپہر کو میسور اپنے دوست کی شادی کے لئے بذریعہ موٹر سائیکل روانہ ہوئے تھے کہ رات تقریباً ڈھائی بجے کے قریب ان کی بائک حادثہ کا شکار ہوگئی اور ان کے جسم سے بہت زیادہ مقدار میں خون نکلنے کی وجہ سے انہوں نے وہیں پر آخری سانس لے لی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین