عہدیداران کی تشکیل سے پہلے گروپ بندی قوم کو بربادی کی طرف دھکیل رہی: مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کا قوم کے نام اہم پیغام
01:55PM Wed 14 Dec, 2022

بھٹکل: 14 دسمبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ’’ہماری قوم کو یہ بات معلوم ہونی چاہئے کہ یہاں چند مدت سے سبھوں کو یہ شکایت ہے کہ کسی بھی ادارے ، جماعت یا کسی بھی جگہ پر کمیٹیوں اور عہدیداران کی تشکیل سے پہلے ہی مشورے کیے جاتے ہیں اور گروپ بندی کرکے خاص گروپ کے ہی افراد کو بر سر اقتدار لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جس کے سبب چند لوگ اِدھر ہوجاتے ہیں اور چند لوگ اُدھر ہوجاتے ہیں اور کسے چننا چاہئے اس پر گفتگو کی جاتی ہے۔ ہمارایہ رویہ قوم کو پیچھے دھکیل رہا ہے اور آپسی نفرت کو بڑھاوا دے رہا ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے کیا ، وہ دبئی میں بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی جانب سے منعقد ڈاکٹر سید خلیل الرحمٰن صاحب کی تہنیتی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس چیز کو جلد از جلد چھوڑنا چاہئے اور ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ چاہے وہ جماعت ہو یا ادارہ ہم کبھی گروپ بندی نہیں کریں گے اور کسی خاص شخص یا گروپ کو لانے کے لیے مہم نہیں چلائیں گے ۔ یہ اسی وقت ہوگا جب لوگ اپنے ذاتی فائدے کو چھوڑ کر قوم و ملت کے فائدے کے متعلق غور کریں گے ۔
اس کا ویڈیو دیکھنے کے لیے آپ مندرجہ ذیل لنک پر کلک کر سکتے ہیں۔
[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=X9gisxRAR78[/embedyt]