چین کو ہندوستانی فوج کا منہ توڑ جواب، Galwan Valley میں جوانوں نے لہرایا ترنگا، جانئے کیوں؟

02:12PM Tue 4 Jan, 2022

نئی دہلی : ہندوستانی فوج (Indian Army) نے نئے سال کے موقع پر لداخ  کی گلوان وادی (Galwan Valley) میں ترنگا لہرایا ہے ۔ سیکورٹی ایجنسیوں کے ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج کے جوانوں نے نئے سال کے موقع پر گلوان وای میں قومی پرچم لہرایا تھا ۔ چین کے سرکاری میڈیا کے ذریعہ گلوان وادی علاقہ میں کے پاس ایک مقام سے چین کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد بھیجنے والے پی ایل اے فوجیوں کا ایک مبینہ ویڈیو چلانے کے تین دن بعد یہ تصویریں جاری کی گئیں ۔ کچھ دنوں پہلے چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی خبر کے مطابق چین نے ہندوستان کی مشرق ریاست اروناچل پردیش میں 15 اور مقامات کیلئے چینی حروف ، تبتی اور رومن حروف تہجی کے ناموں کا اعلان کیا تھا ۔ چین اروناچل پردیش کے جونبی تبت ہونے کا دعوی کرتا ہے ۔
حالانکہ ہندوستان نے چین کے ذریعہ اروناچل پردیش کے 15 مقامات کے نام بدلنے کے اس قدم کو واضح طور پر خارج کردیا تھا اور زور دے کر کہا تھا کہ یہ ریاست ہمیشہ سے ہندوستان کا اٹوٹ حصہ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا ، کیونکہ گڑھے گئے ناموں سے یہ حقیقت نہیں تبدیل ہوگی ۔ ہندوستان اور چین سرحد 3488 کلو میٹر طویل ایل اے سی شیئر کرتا ہے ، جس کو لے کر دونوں کے درمیان تنازع ہے ۔ چین کے ذریعہ اروناچل پریش کے کچھ مقامات کا نام اپنی زبان میں بدلنے کی خبروں پر میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا تھا کہ چین نے اپریل 2017 میں بھی ایسے نام دینے کی مانگ کی تھی ۔ 2020 میں گلوان وادی میں ہوئے جھڑپ کے بعد کئی دور کے فوجی اور سفارتی مذاکرات اختلافات کو دیکھتے ہوئے ختم ہوگئے تھے ۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ سال جون میں مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں چین کی افواج کے ساتھ پرتشدد جھڑپ کے دوران ایک کرنل سمیت ہندوستانی فوج کے بیس جوان شہید ہوگئے تھے ۔