بھٹکل موگلی ہونڈا قومی شاہراہ پر اسکوٹر کی کار سے ٹکر: موسی نگر کے مقیم  سید عمران کی ہوئی موت

03:24PM Fri 9 Dec, 2022

بھٹکل: 09 دسمبر، 2022   (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل قومی شاہراہ موگلی ہونڈا میں  آج صبح گیارہ بجے کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں موسی نگر بینڈے کان کے رہنے والے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے جس کی شناخت سید عمران کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق عمران  آج عصر کے وقت بینڈے کان سے ایم۔  80پر سوار موگلی ہونڈا کی طرف جار ہے تھے کہ سڑک پار کرنے کے دوران تیزی سے آرہی ایک کار نے ان کو ٹکر دے دی ۔ ٹکر کے نتیجے میں عمران اپنی گاڑی سمیت دور جاگر ے  جس کی وجہ سے انہیں ہاتھ پیر اور دوسری جگہ کافی چوٹیں آئی اور ان کا بہت سا خون بھی ضائع ہوگیا۔ حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے انہیں سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں اڈپی لے جایا جارہا تھا کہ ان کا انتقال ہوگیا۔ اڈپی اسپتال میں کاغذی کا رروائی کے بعد میت موسی نگر لائی جارہی ہے۔