بھٹکل و اطراف میں نہیں نظر آیا عید الفطر  کا چاند: قاضی صاحبان نے سنیچر کو عید ہونے کا کیا اعلان

02:14PM Thu 20 Apr, 2023

بھٹکل : 20 اپریل 23   (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل قاضی صاحبان کی اطلاع کے مطابق بھٹکل و اطراف میں کہیں سے بھی رؤیت ہلال کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے جس کی بناء پر انشاء اللہ کل بروز جمعہ  بھٹکل میں 30/واں روزہ ہوگا اورسنیچر  کے روز عیدالفطر منائی جائے گی۔   عیدگاہ انتظام کمیٹی کے مطابق سنیچر کے روز صبح 07:15 بجے عید کی دوگانہ عیدگاہ میں ادا کی جائے گی اور عید گاہ جانے کے لیے جلوس ٹھیک پاؤنے سات (6:45) کو جامع مسجد بھٹکل سے روانہ ہوگا۔ تمام حضرات سے جائے نماز ساتھ لے کر آنے کی اپیل کی گئی ہے ۔