ونڈوز لائیو میسنجر سروس مارچ سے بند
03:49PM Wed 16 Jan, 2013
ونڈوز لائیو میسنجر سروس مارچ سے بند
مائیکرو سافٹ کمپنی پندرہ مارچ سے ایم ایس این میسنجر یعنی ونڈوز لائیو میسنجر سروس کو بند کر رہی ہے۔
مائیکرو سافٹ نے ایک ای میل کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ پندرہ مارچ کو ونڈوز لائیو میسنجر پر جب آپ لاگ ان ہونگے تو یہ کام نہیں کر رہا ہوں گا اور صارفین کو لازمی طور پر سکائپ میسیجنگ کی جانب جانا پڑے گا۔
مائیکرو سافٹ کی جانب سے اکتوبر سال دو ہزار گیارہ میں سکائپ کو آٹھ ارب پچاس کروڑ ڈالر میں حاصل کرنے کے نتیجے میں ونڈوز لائیو میسنجر کی سروس بند کی جا رہی ہے۔
مائیکرو سافٹ نے صارفین کو میسنجر سے سکائپ پر منتقل ہونے کے لیے مدد فراہم کی ہے اور اس ضمن میں میسنجر پر ایک بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جس کو کک کر کے میسنجر کو خارج کر کے اس کی جگہ سکائپ کو لایا جا سکتا ہے۔
مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ پندرہ مارچ سے پہلے ایم ایس این میسنجر معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔
ایم ایس این میسنجر یعنی فوری پیغام رسانی کی سروس کو سنہ انیس سو ننانوے میں شروع کیا گیا تھا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ ہر ماہ اس سروس کو تیس کروڑ افراد استعمال کرتے ہیں۔ پندرہ مارچ کے بعد چین وہ واحد ملک ہو گا جہاں ایم ایس این میسنجر کام کرتا رہے گا کیونکہ وہاں یہ سروس لائسنس کے تحت چلتی ہے۔
ایم ایس این میسنجر یعنی فوری پیغام رسانی کی سروس کو
سنہ انیس سو ننانوے میں شروع کیا گیا تھا