سرسی شاہراہ پر لاری اور بائک کی ٹکر میں ایک شخص شدید زخمی: ہائی وے پیٹرولنگ نے بروقت پہنچائی طبی امداد
04:21PM Mon 1 Feb, 2021
سرسی: یکم فروری،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سرسی قومی شاہراہ پرہیگڈے کٹے میں آج شام لاری اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا لیکن ہائے وے پیٹرولنگ کی بروقت امداد سے اس شخص کی جان بچ گئی ۔زخمی شخص کی شناخت شری نواس ہری کنت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق حادثہ کے بعد شری نواس شدید زخمی ہوگیا تھا لیکن ہائی وے پیٹرولنگ نے فوری طور پر زخمی کو اسپتال پہنچا کر طبی امداد دی جس کی وجہ سے شری نواس ا ب خطرے سے باہر بتایا جارہا ہے۔
اس سلسلہ میں سرسی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔