بھٹکل لونا کامپلیکس سے متصل کراس سے بریکیڈ ہٹانے پر رکن اسمبلی سنیل نائک افسران پر برس پڑے: کسی کے دباؤ میں آکر کام نہ کرنے کی تاکید
03:06PM Mon 31 May, 2021
بھٹکل: 31 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل لونا کامپلیکس کراس پر کل تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے بریکیڈ ڈالے جانے کے بعد مقامی عوام اور کچھ لیڈران کی مداخلت کے بعد ان بریکیڈ کو ہٹاکر سڑک صاف کر دی گئی تھی۔ لیکن اس معاملے میں رکن اسمبلی سنیل نائک نے آج مداخلت کرتے ہوئے افسران کو خوب لتاڑا اور کسی کے دباؤ میں آکر کام نہ کرنے کی ہدایت دی جس کے بعد دوبارہ پھر اسی جگہ پر بیریکیڈس ڈال کر سڑک کو بند کردیا گیا ۔
[caption id="attachment_224927" align="alignnone" width="1005"]
تصویر: سوشیل میڈیا[/caption]
انہوں نے سرکاری افسران کو کسی کے دباؤ میں نہ آنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انتھک کوشش کر رہی ہے اور ضلع انتظامیہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے کنٹینمنٹ زون پر بریکیڈ بھی لگائے گئے ہیں تاکہ وہاں چہل پہل نہ ہو ، اگر ایسے میں کسی کے دباؤ میں آکر انتظامیہ بریکیڈ نکالتی ہے تو پھر تمام کوششوں پر پانی پھر جائے گا اور انتظامیہ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی بھی ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ خود ان کے علاقے میں کئی جگہوں پر بیریکیڈس ڈالے گئے ہیں لیکن انہوں نے کبھی کسی سے ہٹانے کی درخواست نہیں کی۔

اُدھر سلمان آباد کے علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اُن کا علاقہ کنٹیمنٹ زون کے زمرے سے باہر ہے اور وہاں کورونا کا کوئی مریض نہیں ہے، اس وجہ سے علاقہ کے داخلی راستوں کوبند کرکے عوام کو پریشان نہیں کیا جانا چاہئے۔ علاقہ کےلوگوں کا کہنا ہے کہ رنگین کٹہ سے سلمان آباد کی طرف جانے والے راستے کو بھی بند کردیا گیا ہے اسی طرح لونا کامپلیکس کی طرف والے روڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے، عوام سوال کررہے ہیں کہ اگر کوئی ایمرجنسی پیش آئی تو ایمبولنس کس راستے سے علاقہ میں داخل ہوگی ؟ لوگوں کو کچھ ضروری اشیاء خریدنی ہو تو لوگ باہر کیسے آئیں گے ؟
رکن اسمبلی کی مداخلت کے بعد اس جگہ دوبارہ بریکیڈ ڈال دیے گئے گئے اور پولس کا پہرہ بھی بٹھایا گیا ہے۔