Former teacher Master Saifullah of Jamia Islamia Bhatkal has passed away
09:58PM Wed 10 Dec, 2025
بھٹکل: 10 دسمبر، 2025 (بھٹکلیس نیوز بیورو) استاذ الاساتذہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں ایک طویل عرصے تک تدریسی خدمات انجام دے کر حال ہی میں اپنی خدمات سے سبکدوش ہونے والے ماسٹر سیف اللہ صاحب آج مغرب کے وقت بھٹکل کے ایک نجی اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
ماسٹر صاحب کئی دن سے مینگلورو میں زیر علاج تھے جس کے بعد آج عصر کے وقت انہیں بھٹکل کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانس لی اور 73 سال کی عمر میں چل بسے۔
ان کی نماز جنازہ کل ان شاء اللہ بعد نماز ظہر نوائط کالونی تنظیم ملیہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان و ہزاروں شاگردوں کو صبر جمیل نصیب فرمائے ۔ آمین
ادارہ بھٹکلیس ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور قوم و ملت کو ان کا نعم البدل نصٰب فرمائے ۔ آمین