ووٹر لسٹ میں ناموں اور دیگر تفصیلات کی تصحیح کا ایک اور موقع: اس طرح سے کریں اپنے ناموں کی جانچ
03:59PM Mon 28 Jun, 2021
بھٹکل : 28 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع اور تعلقہ پنچایت کے عام انتخابات کے تعلق سے رائے دہندگان کی حتمی فہرست بھٹکل تحصیلدار دفتر سمیت جالی پٹن پنچایت بھٹکل اور متعلقہ ووٹنگ بوتھوں پر لگائی گئی ہیں اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ اس میں کوئی تبدیلی کرنی ہوتی تو وہ تحصلدار دفتر میں تحریری درخواست جمع کریں۔
بھٹکل تحصلدار نےاس سسلے میں اخباری بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ جگہوں پر پہنچ کر رائے دہندگان کی فہرست کاجائزہ لیں، اپنے نام اور اڈرس وغیرہ کی جانچ کریں، اگر کوئی شکایت ہو تو یکم جولائی سے پہلے مناسب دستاویزات کے ساتھ بھٹکل تحصیلدار دفتر میں تحریری شکایت داخل کریں اور تصحیح کرائیں۔