گیمبیا میں چار روز کے ہفتے کا اعلان
05:08AM Fri 1 Feb, 2013
گیمبیا میں چار روز کے ہفتے کا اعلان
گیمبیا کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین ہفتے میں چار روز کام کریں گے اور اب سے جمعہ کے روز بھی چھٹی ہو گی۔
گیمبیا کے صدر یحییٰ جامع کا کہنا ہے کہ چار روز کام کرنے سے اکثریتی مسلم آبادی کو عبادت کرنے، میل جول اور کھیتوں میں کام کرنے کے لیے زیادہ وقت ملے گا۔
تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ صدر کے اس فیصلے سے لوگ اور زیادہ سست روی کا شکار ہو جائیں گے اور ملک کی معیشت پر مزید برا اثر پڑے گا۔