نئے سال میں بدلتا کم جونگ ان ؛ جوہری ہتھیاروں کے بجائے معیشت کی بحالی پر زور

03:39PM Sat 1 Jan, 2022

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اپنی حکمرانی کے 10 سال پورے ہونے اور سال نو کی تقریب سے خطاب میں 2022 کے لیے اپنے منصوبوں میں روایت کے برخلاف جوہری ہتھیاروں کے بجائے معیشت کی بحالی پر زور دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان کے خیالات اور اہداف میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جس کا اظہار انھوں نے حکمرانی کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی تقریر میں کیا۔ میزائلوں کے تجربات اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر ہر وقت کمر بستہ کم جونگ اُن نے اپنی تقریر میں اقتصادی ترقی اور اپنے شہریوں کی زندگیوں میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز رکھی۔