اڈپی میں کل قومی یکجہتی کنونشن اور یونٹی مارچ کا ہوگا انعقاد: مجلس اصلاح وتنظیم نے کی یہ اہم اپیل

04:29PM Fri 13 May, 2022

بھٹکل : 13 مئی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  کرناٹک میں امن و شانتی اور بھائی چارہ قائم کرنے، نفرت کو مٹاکر محبت کو عام کرنے کی خاطر کرناٹک کے تمام مذاہب و طبقات کے امن پسند تنظیموں، اداروں جماعتوں اور نمائندہ شخصیات کے اشتراک سے ریاستی پیمانے کا ایک عظیم الشان اجلاس  Sahabalve Samavesha کے عنوان سے کل 14 مئی،2022 بروز سنیچر اڈپی میں منعقد ہونے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام دوپہر 02:00 بجے اڈپی کے ہوطا تما چوک اجر کاڈ سے یونیٹی مارچ کے ساتھ شروع ہوگا اور 4:00 بجے مشن کمپاؤنڈ میں یکجہتی کنونشن کا انعقاد ہوگا  ۔ اطلاع کے مطابق اس میں ریاست کے بڑے بڑے مٹھوں کے سوامی، عیسائیوں کے مذہبی پیشوا، مسلم علماء، دانشوران، سوشل ایکٹیویسٹس وغیرہ شریک ہونگے۔ مجلس اصلاح وتنظیم کی طرف سے بھٹکل کے لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ خود بھی اس کنونشن میں شریک ہوں  اور اپنے دوست احباب کو بھی اس میں شامل کریں ۔ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کنونشن میں جانے اور وہاں سے آنے  کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ بسیں 12:00 بجے تعلقہ اسٹیڈیم نوائط کالونی (وائی ایم ایس اے) سے نکلیں گی۔ تنظیم کے ذمہ داراننے  بس پر جانے والے حضرات سے  11:30  تک  نوائط کالونی اسٹیڈیم  میں پہنچنے کی درخواست کی گئی ہے۔