ماولی گرام پنچایت حدود کے کوڈسلی میں شارٹ سرکیوٹ سے لگی ایک مکان میں آگ: نقد رقم سمیت گھریلو سامان ہوئے جل کر خاکستر۔رکن اسمبلی نے کی مالی امداد
02:53PM Thu 24 Dec, 2020
بھٹکل: 24 دسمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیور) بھٹکل کے ماولی گرام پنچایت حدود کے کوڈ سلی میں واقع ایک مکان میں شارٹ سرکیوٹ ہونے کی وجہ سے گھر میں موجود نقد سمیت کئی قیمتی چیزیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔
مالک مکان درگپا پدمیّا نائک کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے گھر کی الماری میں موجود نقدی سمیت کپڑےاور دیگر ساز و سامان جل گئے ہیں اورگھر کی چھت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔
اس وارادت کے بعد سرکاری افسران سمیت رکن اسمبلی سنیل نائک نے بھی وہاں پہن کر گھر کا معائنہ کیا اور رکن اسمبلی نے فوری طور پر مالی اعانت کرتے ہوئے سرکار کی طرف سے معاوضہ دلانے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔