تینگن گنڈی ساحل کا نام تبدیل کرنے کے خلاف مقامی لوگوں نے دیا میمورنڈم: مختلف جگہوں پر لگے سائن بورڈ ہٹانے کی اپیل

03:15PM Mon 23 Jan, 2023

بھٹکل : 23  جنوری،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل کے معروف ساحل تینگن گنڈی کے نام کو بدلنے کی کوششوں کے خلاف آج وہاں کے مکینوں نے  تعلقہ پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر  کو میمورنڈم دیا اور یہی معروف نام باقی رکھنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر جناب مولانا اقبال صاحب نے افسر کو بتایا کہ  تینگن گنڈی کے علاقے میں گذشتہ ایک مدت سے نام بدل کر دوسرے نام لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں سائن بورڈ بھی لگائے گئے ہیں  اور اندرونی طور پر نام تبدیل کرنے کی سازش چل رہی ہے۔ انہوں نے تعلقہ ایکزیکیٹو افسر سے ان سائن بورڈ کو ہٹانے کی اپیل کی اور کہا کہ ساحل اب تک جس نام سے معروف و مشہور ہے وہی نام باقی رکھا جائے اور کسی بھی طرح کی کوئی دوسری کارروائی کرکے امن کو خراب کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔