رکن اسمبلی سنیل نائک اور بی جے پی کارکنان کی طرف سے کویڈ گائیڈلائن کی خلاف ورزی پر  ایس ڈی پی آئی نے سونپا میمورنڈم

02:02PM Wed 2 Jun, 2021

بھٹکل: 2 جون،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) "بھٹکل سرکاری اسپتال میں کل ایمبولینس کا افتتاح کیا گیا تھا جس میں ایم ایل اے سنیل نائک اور سرکاری اسپتال کا عملہ ایک ساتھ کھڑے ہوکر تصویر کھنچارہا ہے جس میں کورونا کے گائیڈ لائن (سماجی دوری) کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بی جے پی کی طرف سے  بھٹکل میں کل خون عطیہ کیمپ بھی منعقد ہوا تھا جس میں بھی سماجی دوری کا خیال نہیں رکھا گیا  جس کی  ایس ڈی پی آئی مذمت کرتی ہے"۔ ان خیالات کا اظہار سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلعی صدر محمد توفیق بیاری نے کیا وہ آج یہاں اس کی مذمت میں اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپنے کے بعد اخباری نمائندوں سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کویڈ گائیڈ لائن کی ہدایت دینے والے رکن اسمبلی ہی اگر خود ایساکریں گے تو پھر عوام کا اس پر کیا اثر پڑے گا اس لیے وہ خود ان سب باتوں کا خیال رکھیں تاکہ کوئی ان پر انگلی نہ اٹھا سکے۔