بھٹکل نور مسجد کے قریب پیش آیا سڑک حادثہ : مدینہ کالونی کا عبدالقادر اشتیاق جاں بحق
08:05AM Sun 11 Jul, 2021
بھٹکل: 11 جولائی 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل نور مسجد کے قریب آج صبح تقریباً 12:00 بجے ایکٹیوا اسکوٹر اور لاری کے درمیان پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے جس کی شناخت مدینہ کالونی جامعہ آباد روڈ کے رہنے والے عبدالقادر اشتیاق (43) کی موت واقع ہوگئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مرحوم عبدالقادر اشتیاق اپنی اسکوٹر پر سوار شمس الدین سرکل سے نیچے بازار جارہا تھا کہ نور مسجد کے قریب تعلقہ پنچایت آفس کے مقابل قومی شاہراہ پر پیچھے سے آرہی لاری نے اسےٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اشتیاق سڑک پر گر گیا اور ریکھتے ہی دیکھتے لاری کا پہیہ اس کے سرپر سے گزر گیا جس کی وجہ سے اس کا سر پھٹ کر بہت سا خون ضائع ہوگیا اور موقع پر ہی اس کی جان چلی گئی۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
حادثہ کے بعد پولس جائے حادثہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔