بھٹکل کے ہیگل ندی میں نوجوان کی ڈوب کر ہوئی موت

04:25PM Sun 8 Aug, 2021

بھٹکل: 8 اگست،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے جالی پٹن پنچایت حددو میں آنے والے علاقے ہیگل میں آج دوپہر وینکٹاپور ندی میں تیرنے گئے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی ہے جس کی شناخت ہیگل کے رہنے والے  جینت راما گونڈا (17) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق جینت آج تیراکی کے لیے ہیگل کی ندی میں اترا تھا کہ پانی کے بہاؤ میں بہہ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی میں ڈوب گیا ۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد مقامی لوگوں کے تعاون سے اس کی نعش کو ندی سے نکالا گیا۔ اس تعلق سے بھٹکل رورل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔