تین سالہ برطانوی بچہ ذہین افراد کے ادارے ممبر بن گیا
11:19AM Fri 1 Feb, 2013

تین سالہ برطانوی بچہ ذہین افراد کے ادارے ممبر بن گیا
لندن…این جی ٹی…دنیا کے تمام ممالک کے نام اور ان کے جھنڈوں کی شناخت کرنے والا ذہین بچہ مینسا کا نیارُکن بن گیا۔ذہین افراد کا ادارہ مینسا(Mensa)دنیا کا سب سے بڑا اور پراناادارہ ہے جس میں صرف غیر معمولی ذہانت کے حامل افرادکو ممبر بنایا جاتا ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے3سالہ بچےSherwyn Sarabi نے اپنی غیر معمولی ذہانت اور136 آئی کیو لیول کو بنیادبناتے ہوئے مینسا کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔ انتہائی عقلمنداور غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک اس ننھے بچے نے ناصرف دنیا کے تمام ممالک کے نام زبانی یادکر رکھے ہیں بلکہ ان کے قومی جھنڈے بھی فوراً پہچان لیتا ہے۔ انتہائی تیز یادداشت کا مالک یہ ننھا بچہ دنیا کے نقشے کے ساتھ ساتھ آئی پیڈ کے ذریعے بھی نہایت تیز رفتاری سے یکے بعد دیگرے 200ممالک کے نام گنوا دیتا ہے اور ان کے قومی جھنڈوں کو بھی مکمل طور پر درست شناخت کر لیتا ہے جو اس کی لاجواب یادداشت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
