انڈیانا اسپتال مینگلورو کے زیر اہتمام بھٹکل میں صحت سے متعلق بیداری پروگرام

01:43PM Sun 17 Oct, 2021

بھٹکل: 17 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انڈیانا اسپتال مینگلورو کے زیر اہتمام کل عشاء بعد شہر کے ایک نجی ہوٹل میں صحت سے متعلق بیداری پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر متعلقہ موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ادتیا بھاردواج نے کہا کہ اکثر بیماریاں غذا کے متلعق غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کھانے کے لیے مقوی غذا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے وقت پر کھانے کی بات کہی۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں انڈیانا اسپتال کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف کمبلے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس نشست کا اختتام جناب آفتاب کولا کے شکریہ کلمات پر ہوا۔ اس نشست میں بھٹکل جماعت المسلمین مینگلورو کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔