قاضی مرحوم اقبال ملا ندوی صاحب کا جسد خاکی پہنچا بھٹکل: تنظیم ملیہ مسجد اور جامع مسجد کے باہر ادا کی گئی نماز جنازہ
05:40PM Wed 15 Jul, 2020
بھٹکل: 15 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) چیف قاضی جماعت المسلمین مرحوم مولانا اقبال ملا ندوی کا جسد خاکی ابھی رات 10:00 بجے تک بھٹکل پہنچا۔ موگلی ہونڈا کی مسجد صہیب رومی میں تجہیز و تکفین کے بعد ان کے اہل خانہ کو آخری دیدار کرانے کے لیے میت بھٹکل ویمن سینٹر لے جائی گئی جس کے بعد عثمانیہ کالونی میں واقع ان کے مکان میں لائی گئی۔
یہاں سے نوائط کالونی تنظیم ملیہ مسجد کے باہر قریب 11:00 بجے اور جامع مسجد کے باہر 11:15 کو نماز جنازہ ادا کرکے قدیم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
خیال رہے کہ بھٹکل میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضلعی ایس پی کی جانب سے نماز جنازہ اور دیگر آخری رسومات کے تعلق سے سخت ہدایات جاری کی گئی تھی جس کی وجہ سے جنازہ نماز مسجد کے باہر ہی ادا کی گئی۔
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے۔ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے قوم و ملت کو ان کا نعم البدل نصیب فرمائے۔ آمین