مکمل لاک ڈاؤن کے دوران آج بھٹکل میں ملی چار گھنٹوں کی راحت میں بازاروں میں جمع ہوئی بھیڑ: پولس کی سخت نگرانی
06:34AM Tue 25 May, 2021
بھٹکل: 25 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)ریاست میں 7 جون تک جاری مکمل لاک ڈاؤن کے دوران دی جانے والی چھوٹ کو منسوخ کرتے ہوئے ضلع شمالی کینرا میں ڈپٹی کمشنر نے اپنےاضافی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ضلع میں 7 جون تک ہفتے میں صرف منگل اور جمعہ کے روز صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ضروری اشیاء کو خریدنے کی چھوٹ دی ہے۔
اسی کے چلتے آج منگل کو صبح سے ہی بھٹکل کے بازاروں میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھی گئی ۔ بھٹکل آج چار گھنٹوں کی چھوٹ کے دوران سبزیوں ، پھلوں اور روز مرہ کی ضروری اشیاء کی دکانوں میں لوگوں کی قطاریں دیکھی گئیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہ سے متصل چھوٹے باکڑوں میں بھی لوگ بڑی تعداد میں پھل اور سبزیاں خریدتے ہوئے دکھائی دیے۔ جبکہ سڑکیں بھی عوام سے بھری ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔اچھی بات یہ رہی کہ تمام لوگوں کے چہروں پر ماسک لگا ہوا تھا۔
ضلع میں صرف دو دن کی چھوٹ ہونے کے سبب آج صبح بھٹکل کے پیٹرول بنکوں میں بھی گاڑیوں کی قطاریں نظرآئیں۔
اتر کینرا ضلع میں چونکہ پرائیویٹ گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی گئی ہے اس لیے کئی مقامات پر پولس نے اس اصول کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں ضبط کیں ۔
اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ ہفتے میں دو ہی دن چھوٹ ہونے کی وجہ سے بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ اور زیادہ ہورہی ہے جس سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ عوام کا کہنا تھا کہ ہفتے میں دو دن ملنے والی اس چھوٹ کو اگر دوپہر 12 بجے تک بھی کیا جاتا ہے تو بھیڑ میں کمی ہونے کے امکانات ہیں جس پر انتظامیہ کو توجہ دینی چاہیے۔
یاد رہے کہ ریاست کرناٹک میں جن پانچ اضلاع میں سب سے زیادہ کووڈ کے معاملات سامنے آرہےہیں، اُن میں ضلع شمالی کینرا بھی ایک ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ کل پیر کو ایک ہی دن ضلع شمالی کینرا میں کورونا پوزیٹیو کے 1160 معاملات سامنےآئے ہیں جس میں سب سے زیادہ معاملات کمٹہ میں 176، بھٹکل میں 131، سرسی میں 128، ہلیال میں 127، سداپور میں 119اور یلاپور میں 116 کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔