اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے طلبہ کے اعزازمیں منعقد ہوا الوداعی اجلاس

04:17PM Sun 12 Mar, 2023

بھٹکل : 12 مارچ، 2023 (راست) آج اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے عثمان حسن ہال میں صبح ساڑھے دس بجے امسال دسویں جماعت سے فارغ ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں الوداعی جلسہ منعقد کیا گیا  جس میں فارغ ہونے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ مہمانو ں نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے ۔ اس موقع پر  جناب سید پرویز یس،یم نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اگلی تعلیم کو جاری رکھیں اور قوم وملت کانام روشن کریں،پی یو سی میں محنت سے پڑھائی کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔ اسکے بعد مہمان اعزازی جناب غسان چامنڈی (لیکچرار انجمن پی۔یو کالج)نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ادارہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان اساتذہ کی قدر کریں اور امتحان میں کامیابی کے ساتھ ساتھ مضامین میں قابلیت پیداکرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج اچھے سے اچھے ماہرین موجودہیں لیکن لوگوں کی خدمت کا کام کرنے والوں کی کمی ہے ۔ مہمان خصوصی مولانا سیدسالک برماور ندوی(استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل)نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج دنیاترقی کررہی ہے اورتعلیم حاصل کرنے والوں کی کمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود باصلاحیت افراد کی قدر کی کمی میں کوئی فرق نہیں آیاہے  اس لیے اپنے اندر صلاحیتیں پیدا کریں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنی زندگی میں جو بھی کام کریں اخلاص کے ساتھ کریں۔ آخر میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے جناب قاضیا محمد مزمل( صدر انجمن حامئی مسلمین،بھٹکل)نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے دسویں جماعت سے فراغت کے بعد  مختلف شعبوں کو چننے کے متعلق طلبہ کو مفید مشورہ دیا  اور کہا کہ آپ کوجو پسند ہے اسی شعبہ کو منتخب کریں کسی کو دیکھ کر فیصلہ نہ کریں ۔ انہوں نے اس موقع پر  وکالت کے شعبے میں بھی کوشش کرنے کی رائے دی۔ ،جلسہ کا آغاز عرباض خان کی تلاوتِ کلام و محمد عرباض کی نعت پاک سے ہوا،اسکےبعد کلمات استقبالیہ جناب شبیردفعدارصاحب (صدر مدرس ائی اے یوایچ ایس )نے پیش کئے،مہمانوں کی گل پوشی کے بعد اساتذہ میں جناب نورمحمد (انچارج ہیڈماسٹر نوائط کالونی) مولانا اشرف معلم،جناب عبدالرشید مرزانکر،جناب محی الدین خطالی نے طلباء کو مفید نصائح سے نوازا۔ مولانا شاہین قمرندوی کے کلمات تشکر ومولاناسیدسالک ندوی کی دعاپرجلسہ اختتام کو پہنچا ۔جلسہ کی نظامت عبدالحفیظ خان ندوی نے کی۔