ملک کو پہلی خاتون چیف جسٹس مل سکتی ہے
12:47PM Wed 18 Aug, 2021
سپریم کورٹ میں ججوں کی نو آسامیوں کوپر کر نے کے لئے ضروری عمل شروع ہو گیا ہے ۔واضح رہے منگل کو چیف جسٹس این وی رمنا کی قیادت میں کالیجیئم کا اجلاس ہوا جس کے بعد نو ججوں کی تقرری کے لئے مرکزی حکومت کو سفارش کردی گئی ہے۔ان نو ججوں میں تین خاتون جج بھی ہیں۔اس کے ساتھ مرکز سے ایک سینئر وکیل کی سیدھے سپری کورٹ میں تقرری کے لئے بھی کہا گیاہے۔
واضح رہے کالیجیئم نے جن ججوں کے ناموں کی سفارش کی ہےان میں تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی ہیں، کرناٹک ہائی کورٹ کی جج جسٹس بی وی ناگ رتنا ہیں،گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس بیلا تریویدی ہیں،سینئر وکیل پی ایس نرسمہا کو سیدھےسپریم کورٹ کاجج بنانےکی سفارش کی گئی ہے،کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اےایس اوکا ہیں،گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وکرم ناتھ ہیں، سکم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جے کے مہیشوری،کیرالہ ہائی کورٹ کے جسٹس سی ٹی رویندر کمار اور مدراس ہائی کورٹ کے جج ایم ایم سندریش ہیں۔