سنڈے لاک ڈاؤن کے دوسرے ہفتے بھی بھٹکل میں رہی مکمل خاموشی: عوام کا بھر پور تعاون
01:26PM Sun 12 Jul, 2020
بھٹکل: 12 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو قابو میں کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے ایک مہینے کے لیے سنڈے کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کا آغاز گزشتہ ہفتہ 5 جولائی کو ہوا تھا۔
اس سنڈے لاک ڈاؤن کے پیش نظر بھٹکل میں آج دوسرے پفتے بھی حسب معمول عوام نے انتظامیہ کا تعاون کرتے ہوئے دکانوں کو بند رکھا اور خود بھی سڑکوں پر نہ گھومتے ہوئے کرفیو کو کامیاب بنانے کی کوشش کی۔
اس دوران کرفیو پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے محلوں میں پولس کی گاڑیاں گشت کر رہیں تھیں۔
اس دوران کرفیو پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے محلوں میں پولس کی گاڑیاں گشت کر رہیں تھیں۔