اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگا ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان: سریش کمار
04:04PM Mon 20 Jul, 2020
بینگلورو:20 جولائی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا مہا ماری کے چلتے گزشتہ مہینے میں منعقد ہونے والے ایس ایس ایل سی کے امتحانات کے نتائج اگست کے پہلے ہفتہ میں منطر عام پر آنے کی توقع ہے۔ اس کا علان آج وزیر برائے پرائمری و ثانوی تعلیمات مسٹر سریش کمار نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔
وزیر تعلیم نے اس سے قبل ریاست میں پرچوں کی جانچ کے مراکز کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کا جائزہ لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں موجود 220 جانچ سینٹروں میں سے 120 سینٹروں میں تمام پرچوں کی جانچ مکمل ہوچکی ہے جبکہ آئندہ دس دنوں میں تمام سینٹروں میں پرچوں کی جانچ مکمل ہوگی۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانی پرچوں کی جانچ سینٹروں میں تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے پرچوں کی جانچ کی جارہی ہے۔