سعودی عرب میں شہریوں اور مقیم افراد نے کرونا کی مفت ویکسین لگوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ وزیر صحت توفیق الربیعہ نے تصدیق کی ہے کہ مملکت کے تمام صوبوں میں ویکسینیشن مراکز ہوں گے"۔ دوسری جانب وزارت صحت کی خصوصی کمیٹی نے باور کرایا ہے کہ ویکسینیشن کے عمل میں پہلے بڑی عمر کے افراد کو شامل کیا جائے گا۔ مملکت میں ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب میں جس ویکسین کو منظور کیا گیا ہے وہ محفوظ ہے۔