یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ دستخط کی تقریب کے بعد اماراتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے ذریعے ان کا ملک فسطینیوں کی زیادہ مدد کر سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ معاہدہ امریکا ، اسرائیل اور امارات کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے"۔ مذکورہ امن معاہدوں کے تحت امارات اور بحرین اسرائیل کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات قائم کریں گے۔ یہ معاہدے ایرانی خطرات اور ترکی کے توسیع پسندی کی خواہشات کے خلاف غیر سرکاری اتحاد کو مضوبط بنائیں گے۔ ساتھ ہی امارات کے لیے جدید امریکی اسلحے کے سمجھوتے حاصل کرنے کی راہ بھی ہموار ہو گی۔