Eid ul Azha prayer time in Bhatkal

09:14PM Thu 13 Jun, 2024

بھٹکل : 13 جون 24 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عیدگاہ انتظام کمیٹی کے مطابق  بارش کے پیش نظر بھٹکل میں عیدالاضحیٰ کی نماز  جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی ۔اعلان کے مطابق جامع مسجد بھٹکل، خلیفہ جامع مسجد بھٹکل، تنظیم جمعہ مسجد نوائط کالونی، مخدومیہ جمعہ مسجد مخدوم کالونی  اور بلال جمعہ مسجد  موگلی ہونڈا میں عید الاضحیٰ کی نماز 07:00 بجے ادا کی جائے گی۔

اسی طرح مدینہ جمعہ مسجد مدینہ کالونی ، نور جمعہ مسجد بھٹکل، مسجد ابوذر گلمی، مسجد حمزہ جالی، مسجد بدریہ بدریہ کالونی ، مسجد احمد سعید ہورلی سال اور مسجد امام بخاری سلمان آبادمیں 07:15 بجے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی

جائے گا۔

ادارہ بھٹکلیس اپنے تمام قارئین و ناظرین کو عیدالاضحیٰ کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لیے اس عید کو مبارک بنائے اور اس کے حضور دی جانے والی تمام تر قربانیوں کو قبول فرمائے۔ آمین