Eid Message from Majlis Islah Wa Tanzeem Bhatkal
09:08PM Sun 30 Mar, 2025

بھٹکل : قوم کے نمائندہ سیاسی، سماجی و فلاحی ادارے مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے جمیع مسلمانوں کی خدمت میں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی گئ ہے۔ یہ پیغام ذیل میں ہو بہو پیش کیا جارہا ہے۔ (ادارہ)
اللہ تعالی اس عید کو پوری ملت اسلامیہ کے لیے باعث خیر و برکت فرمائے اور ان مبارک ایام کی برکت سے تمام عالم میں امن وامان ، عدل و مساوات اور حق وانصاف کے حالات پیدا فرمائے ۔ اور ہم سبھوں پر اپنے فضل و کرم اور اپنی رحمت کی بارش فرمائے ۔ آمین
مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل ، قوم کا بہت قدیم اور نمائندہ سیاسی ،سماجی و فلاحی ادارہ ہے۔ جسے سالہا سال سے اپنی مخلصانہ خدمات کی وجہ سے عوام الناس میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔ عوام الناس سے پر خلوص گزارش ہے کہ اس مبارک موقع پر اپنی زکوۃ وصدقات کے ذریعہ اس کی مالی امداد کی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے اور اپنے عطیات کے ذریعہ اسے مالی طور پر تحکم کرنے میں خصوصی تعاون فرمائیں۔