Eid in Bhatkal on Friday
06:04PM Thu 19 Mar, 2026
بھٹکل : 19 مارچ، 2026 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے قاضی صاحبان نے اطلاع دی ہے کہ کیرالہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں شوال المکرم کے چاند دیکھنے کی مصدقہ اطلاع ملی ہے۔ اس بناء پر بھٹکل میں بھی کل ان شا ء اللہ بروز جمعہ عیدا لفطر منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ عید الفطر کی نماز عیدگاہ میں صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی جبکہ عیدگاہ جانے کے لیے جلوس صبح 7:00 بجے جامع مسجد بھٹکل سے روانہ ہوگا۔قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی عید کی نماز کی امامت کریں گے جس کے بعد ان کا خطاب ہوگا۔
ادارہ بھٹکلیس جمیع مسلمانوں کی خدمت میں عیدالفطر کی پر خلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عید کو ہم سب کے لیے مبارک فرمائے اور اس عید کو عالم اسلام کے لیے امن و عافیت اور خوشی و مسرت کا ذریعہ بنائے۔آمین