Eid greetings from Majlis Islah Wa Tanzeem Bhatkal

06:07PM Thu 19 Mar, 2026

بھٹکل:  19 مارچ، 2026 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کئی دہائیوں سے بھٹکل و اطراف میں خدمت خلق کے کاموں کے لیے مشہور مسلمانوں کے ایک اہم  مرکزی سیاسی و سماجی ادارے مجلس اصلاح  وتنظیم کی طرف سے جمیع مسلمانان عالم کی خدمت میں عید الفطر کی پر خلوص مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب عبدالرقیب ایم جے کی طرف سے جاری مبارکبادی پیغام میں عید سعید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسلمانوں  سے اپیل کی گئی ہے کہ اس خوشی و مسرت کے موقع پر اپنی زکوٰۃ و عطیات میں اس قدیم تاریخی ادارے کو بالکل فراموش نہ کریں ۔اس کے لیے بھٹکل کے مختلف حلقوں میں تنظیم کے نمائندوں کے ذریعے یا پھر اپنی امداد کو تنظیم دفتر میں براہ راست پہنچا کر اس کی رسید حاصل کی جاسکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ اس عید کو مسلمانان عالم کے لیے سکون و عافیت ، امن و  سلامتی، صلاح و فلاح اور خیر و برکت کا ذریعہ بنائے ۔آمین