ایم ایل سی انتخابات: اترکینرا میں تیس سال بعد  بی جے پی  کی جیت

01:23PM Tue 14 Dec, 2021

کاروار:  14 دسمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ریاست میں 10 دسمبر کو ہوئے ایم ایل سی انتخابات کے نتائج کی گنتی کے بعد شام تک   نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ جس میں اب تک کے نتائج کے مطابق  بی جے پی 12 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے تو کانگریس 11 سیٹوں پر قبضہ کرنے کو ہے جبکہ جنتادل (سیکولر) پارٹی ایک ہی سیٹ پر سمٹتی نظر آرہی ہے۔ اتر کینرا ضلع میں آئے نتائج کے مطابق یہاں بی جے پی امیدوار   گنپتی الویکر نے کانگریس امیدوار بھیمنا نائک کو  کو183 ووٹوں سے   شکست دے کر  انتخابات جیت لیے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی تیس سال بعد جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی جے پی امیدوار نے  2907  ووٹوں میں سے کل  1514 ووٹ حاصل کیے ہیں  جبکہ ان کے مقابلہ میں کانگریس امیدوار نے 1331 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع میں آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے رہنے والے سوم شیکھر نے صرف ایک ووٹ اور ایشور گونڈا نے چار ووٹ حاصل کیے ہیں۔