ریاست میں مزید نہیں بڑھے گا لاک ڈاؤن: وزیر اعلی یڈیورپا
04:53PM Tue 21 Jul, 2020
بیینگلورو: 21 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں لاک ڈاؤن کی افواہوں کے چلتے ریاستی وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں کہیں بھی مزید لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائےگا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کورونا کو روکنے میں کارگر نہیں ہورہا ہے اس لیے حکومت نے سوچا ہے کہ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں سختی برتی جائے گی۔
ریاستی وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا نے ماسک اور سماجی دوری اور اس طرح کے دیگر ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی بات کی ہے اور ان ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سخت کارروائی کا بھی انتباہ دیا ہے۔