Earth's second moon will be visible from September 29

03:29PM Fri 27 Sep, 2024

ہم آسمان میں ایک چاند دیکھنے کے عادی ہوچکے ہیں مگردو ماہ کے لیے ہم عارضی طور پرچاند کے ساتھ ایک ننھا منھا چاند بھی دیکھا کریں گے۔ یہ مہمان چاند ستاون دن تک ہماری زمین کے چاند کا ہمسفر رہے گا اور سورج اور زمین کے مدار میں چکر لگائے گا۔

آسمان پر دو چاند

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ایک ڈبل ڈیکر بس کے حجم جتنا سیارچہ اس ہفتے زمین کے مدار میں داخل ہونے والا ہے۔ توقع ہے کہ یہ نیا مہمان 29 ستمبر کو سورج کے مدار میں دیکھا جا سکےگا۔

برطانوی اسکائی نیوز نیٹ ورک کے مطابق یہ سیارہ دو ماہ تک زمین کے "اصل" چاند کے ساتھ رہے گا۔

 

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیارچہ نظام شمسی میں خلائی چٹانوں کے ایک گروپ پر مشتمل سیارچے کی پٹی کا حصہ ہے، جو سورج کے گرد چکر لگاتے ہیں۔

یہ ایک چھوٹے سے چاند سے مشابہت رکھتا ہے۔ اسے "2024 PT5 " کا نام دیا جائے گا۔ یہ ایک عارضی مدت کے لیے زمین کی کشش ثقل کے اثر و رسوخ کے میدان میں ہوگا اور یہ زمین کے چاند کا ساتھی ہوگا۔

برطانوی یونیورسٹی آف ناٹنگھم میں فلکیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈینیل براؤن نے انکشاف کیا کہ چھوٹا چاند ایک ایسا خلائی جسم ہے جو نظام شمسی میں کسی دوسرے جسم کے گرد گھومتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجسام ہمیشہ کے لیے زمین کے گرد نہیں گھومتے ہیں بلکہ ایک مختصر مدت کے لیے نمودار ہوتے ہیں۔

براؤن نے وضاحت کی کہ "منی مون" 57 دن تک زمین کے گرد چکر لگائے گا۔

عارضی مہمان

قابل ذکر ہے کہ "2024 PT5 " پہلی بار گذشتہ سال اگست میں دریافت ہوا تھا۔ یہ زمین کے قریب آنے سے ایک دن قبل پانچ لاکھ 68 ہزار 500کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

اگرچہ یہ ایک عارضی دورہ ہوگا، لیکن سائنسدانوں کو توقع ہے کہ یہ 2055 میں دوبارہ ہمارے مدار میں واپس آجائے گا۔