بھٹکل جالی کے ایک مکان میں چوری کے الزام میں شیرکولی ہونڈا کا شخص گرفتار
03:34PM Thu 7 Oct, 2021

بھٹکل: 7 اکتوبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے جالی علاقہ میں 28 اگست کو ایک مکان میں چوری ہوئی تھی جس میں چور نےمکان کا دروازہ توڑ کر اندر گھسنے کے بعد تقریباً 5.20 لاکھ روپے مالیت کے 104 گرام وزنی سونے کے زیورات اور موبائل فون چوری کیا تھا۔
اس تعلق سے پولس نے چھان بین کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت شیرکولی ہونڈا کے رہنے والے خواجہ عبدالستار کے طور پر کی گئی ہے جو کہ تعمیراتی کام کی مزدوری کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس چوری کے تعلق سے مالک مکان کی طرف سے تھانہ میں معاملہ درج ہوا تھا جس کے بعد سے بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی اپاکی قیادت اور سرکل پولیس انسپکٹر دیواکر کی نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیم کارروائی کر رہی تھی اور آخر کار اس ٹیم نے چور کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس سے چوری کا مال بھی بر آمد کرلیا ہے۔
