مغربی بنگال: ممتا بنرجی کے کنبے میں گھمسان، بی جے پی جوائن کریں گے ترنمول کے50 کونسلراور4 اراکین اسمبلی
11:45AM Tue 28 May, 2019
لوک سبھا الیکشن 2019 میں شکست نے مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کےکنبے میں گھمسان مچا دی ہے۔ دیدی (ممتا بنرجی) کی پارٹی ترنمول کانگریس سے حال ہی میں معطل مکل رائے نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے مطابق شکست کے بعد ترنمول کانگریس کےکئی اراکین اسمبلی بی جے پی کے رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے تقریباً 50 کونسلربی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ان میں تین چیئرمین ہیں، اس فہرست میں 4 اراکین اسمبلی کا بھی نام ہے۔
ترنمول کانگریس کے ان باغی اراکین اسمبلی میں مکل رائے کے بیٹے اوررکن اسمبلی سبھرانشو رائے بھی شامل ہیں۔ صرف شبھرانشوہی بی جے پی میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔ مکل رائے نے 2018 میں بی جے پی کا جھنڈا تھام لیا تھا اوراب ان کے بیٹےسبھرانشورائے نریندرمودی نام کے نعرے کوبلند کرنے والے ہیں۔