بھٹکل کے معاویہ محتشم کرناٹک اسٹیٹ فٹبال ٹیم کے منیجر نامزد
12:09PM Thu 19 Jan, 2023

بھٹکل: 19 جنوری، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل انٹر فٹبال ایسوسی ایشن (بیفا) کے فعال رکن اور بھٹکل و اطراف میں فٹبال کو ترقی دلانے میں ایک اہم کردار ادا کرنے والے معاویہ ابن شعیب محتشم کو کرناٹک اسٹیٹ ٹیم کا منیجر نامزد کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق 26 جنوری سے یکم فروری،2023 تک گجرات میں منعقد ہونے والے ہیرو نیشنل بیچ سوکر چمپئین شپ کے لیے ریاستی ٹیم میں معاویہ محتشم کو بطور منیجر چنا گیا ہے جبکہ شیوا گجیندرا کو بطور کوچ منتخب کیا گیا ہے۔
ادارہ بھٹکلیس معاویہ محتشم کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی ترقی کے لیے دعا کرتا ہے۔
