گاندھی جینتی  کے موقع پر آج بھٹکل میں  بابائے قوم   کو پیش کیا گیا خراج عقیدت: صفائی مہم کا بھی ہوا آغاز

03:59PM Sat 2 Oct, 2021

بھٹکل: 02 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج دو اکتوبر کے موقع پر بابائے قوم مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  ملک کے لیے ان کی شراکت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس سے قبل شمس الدین سرکل سے منی ودھان سودھا تک ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا  جس کو صدر میونسپال جناب قاسمجی پرویز نے ہرجی جھنڈی دکھا ئی اس  میں صفائی کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ منی ودھان سودھا کے احاطہ میں اسسٹنٹ کمشنر نے گاندھی جی اور لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  ملک  کے لیے دی گئی ان کی قربانیوں اور ان کے اصولوں کو یاد کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ہفتہ بھر منائے جانے والے صفائی ابھیان کی بھی تفصیلات دیں۔ اس موقع پر  انہو ں نے اپنے اطراف صفائی رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے  کہا کہ ہم اپنے ملک کو اپنے گھر کی طرح سمجھیں اور جیسے ہم اپنے گھروں میں گندگی اور کچروں کو جمع نہیں رکھنا چاہتے اسی طرح اپنے محلے میں اور گھروں کے باہر بھی کچروں اور گندگیوں کو جمع ہونے نہ دیں۔ اس موقع پر منی ودھان سودھا کے صحن میں صفائی کرتے ہوئے مہم کا آغاز کیا گیا۔