تپے سوامی بنے بھٹکل کے نئے تحصیلدار: اشوک بھٹ کا ہوا تبادلہ

04:36PM Wed 8 Mar, 2023

بھٹکل : 8  مارچ 23 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ریاست میں ہونے والے ودھان سبھا انتخابات  کے پیش نظر حالیہ دنوں میں کئی ایک سرکاری افسراب کے تبادلے ہوچکے ہیں اسی کے چلتے بھٹکل کے تحصیلدار اشوک بھٹ کا تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر  ٹمکور ضلع مدھوگری تعلقہ کے گریڈ -2تحصیلدار تپے سوامی  کو نیا تحصیلدار منتخب کیا گیا ہے۔وہ پیر کی شام سے بھٹکل میں اپنا چارج سنبھال چکے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ ایک سال کی مدت میں تین مرتبہ قریب 100دنوں تک اشوک بھٹ نے  کارگزار تحصیلداراور بھٹکل تحصیلدار کے طورپر خدمات انجام دیں تھیں۔ 2جنوری کو  بطور تحصیلدار ان کا  تیسری مرتبہ تقرر کیاگیا تھا۔